95

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے کراچی شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں انڈر پاس بننے میں کئی سال لگتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں محض تین ماہ میں بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور شہر کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے، اس لیے کراچی کو وفاق کے تحت لیا جائے۔ جماعت کے ایک دیگر رکن فاروق ستار نے کہا کہ بڑی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں