133

دبئی میں روسی جوڑے کے قتل کے واقعے سے ہلچل، 7 ملزمان کی شناخت

دبئی(ایچ آراین دبلیو)روسی جوڑے کے بہیمانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں کرپٹو کرنسی سے وابستہ رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا کو ‘جعلی سرمایہ کاروں’ کے جال میں پھنسا کر قتل کر دیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ملزمان نے جوڑے کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقتول رومان ماضی میں 500 ملین ڈالر کے کرپٹو فراڈ میں ملوث رہ چکے تھے۔ اس قتل کیس میں 7 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن میں سے کچھ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ کچھ فرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں