کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 12 نومبر سے جلسے، جلوس، ریلیاں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیش نظر یہ قدم امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


