78

ترکی کے فوجی طیارے کے حادثے میں 20 فوجی ہلاک

ترکی(ایچ آراین ڈبلیو)ایک سی-130 فوجی طیارے نے منگل کے روز آذربائیجان سے ترکی جانے کے دوران جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 ترک فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ یہ طیارہ نیٹو رکن ملک ترکی کی فضائیہ کا کارگو طیارہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں