کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی برہانی ٹاؤن میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق شوہر زیشان نے اپنی بیوی ثناء کو قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ دونوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں سے ورثا نے انہیں حاصل کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن ان کے درمیان تنازعات عام تھے۔
82


