ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل گوجرہ میں موٹروے ایم 4 پر پینسرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک کو آگ لگ گئی جس سے دونوں مکمل طور پر جل گئے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق بس اور ٹرک میں تصادم کی وجہ سے بس ڈرائیور جان بحق ہو گیا ۔مسافر بس نے ٹرک کو پیچھے سے ہٹ کیا۔موٹروے پولیس نے جلتی بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔بس ڈی جی خان سے راولپنڈی جارہی تھی جس میں 43 مسافر سوار تھے معمولی زخمی مسافروں کوریسکیو عملہ نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔


