غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں بچوں کے دودھ اور ویکسینیشن کے لیے لاکھوں سرنجوں کی فراہمی روک دی ہے۔
ادارے کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ویکسینیشن مہم شروع کی گئی ہے، تاہم 1.6 ملین سرنجز اور شمسی توانائی سے چلنے والے فریجز کو اسرائیلی کسٹم کی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ یونیسیف نے اس صورتحال کو بچوں کی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔


