بیروت(ایچ آراین ڈبلیو)حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے “یوم شہید” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذلت قبول نہیں کرتا اور عزت کی زندگی، خودمختاری، آزادی اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے پر راضی ہوتا ہے۔
انہوں نے سید حسن نصراللہ کے اس تاریخی جملے “ہم جس دن شہید ہوں گے وہی ہماری کامیابی کا دن ہوگا” سے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے شہید احمد قصیر کی شہادت کو تمام شہدا اور راہ شہادت اختیار کرنے والوں کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔


