79

وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، پاک فوج کے ہیرو بچوں کی ڈھال بنے

وانا(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج پر 5 افغان دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فوج کے 24 گھنٹے سے زائد جاری آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کوئی کیڈٹ یا استاذ زخمی نہیں ہوا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پورے آپریشن پر براہ راست نظر رکھی۔

کیڈٹس نے بتایا کہ “جب خودکش دھماکا ہوا تو اساتذہ نے ہمیں پرسکون رہنے کو کہا اور کہا کہ اب پاک فوج آگئی ہے۔ ہمیں تعلیم کے دشمن کبھی نہیں روک سکتے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں