اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بار کونسل نے ضلعی عدالت پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ حملے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور وکلا سمیت کئی شہری زخمی ہوئے۔
کونسل نے اس حملے کو عدلیہ پر بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔


