کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) کچھی لیویز نے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈھاڈر رسالدار غلام ربانی کی سربراہی میں، اتوار کی صبح مخبرِ خاص کی اطلاع پر کاروئی کرتے ہوے کوئٹہ سبی ہائی وے پر سراج آباد کے مقام پہ دورانِ ناکہ چیکنگ کر کے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے ڈرائیور اور خواتین مسافروں سے سات کلو چرس برآمد کر کے لیویز تھانہ ڈھاڈر میں کیس درج کر دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ منظم گینگ جس میں متعدد خواتین اراکین شامل ہیں جو کہ کوئٹہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرتے ہیں۔


