لندن/نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کے مقدمے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے 2021 میں کیپٹل ہل پر حملے کے دن ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کی تھی، جس پر ادارے نے ایڈیٹنگ کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے “غلط فیصلہ” قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کے وکلاء نے بی بی سی کو خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ دستاویزی پروگرام واپس لے، معافی مانگے اور مالی نقصان کا معاوضہ ادا کرے۔


