ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ رمیح الرمیح نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران حجاج کرام کے لیے 30 لاکھ ہوائی نشستوں کا انتظام کیا جائے گا۔
انہوں نے حج و عمرہ نمائش میں بتایا کہ ‘سامان بغیر حج’ سہولت گزشتہ سال 7 لاکھ حجاج نے استعمال کی تھی، جبکہ اس سال اسے بڑھا کر 10 لاکھ حجاج تک پہنچایا جائے گا۔ حجاج کی ٹرانسپورٹیشن کا پروگرام ان کے گھروں سے نکلنے سے لے کر واپسی تک مکمل انتظامات کے ساتھ ہوگا۔


