90

سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔

ایوان شاہی کے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی، جس میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایوان شاہی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں