ایکواڈور(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی مچالا جیل میں ہونے والے ہنگاموں میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق جیل میں ہونے والے ان ہنگاموں کے دوران اسلحہ کا استعمال کیا گیا، جس میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک ہوئے۔ بعد میں جیل سے 27 اضافی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے دم گھٹنے سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔


