اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ڈسٹرکٹ کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، حملہ آور کچہری کے اندر داخلہ کی کوشش میں ناکام رہنے کے بعد سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہی دھماکا کر گیا۔ دھماکے کے بعد وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقنی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کے فوری علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔


