95

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنایا، 2 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر خوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کالج کے انتظامی بلاک میں محاصرے میں آگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ 2014 کے اے پی ایس حملے کی یاد دلاتا ہے۔ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں