947

پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں بہتری، بیشتر اندرونی پروازیں بروقت روانہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے تحت کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی بیشتر پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔ تاہم بعض بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر اور منسوخیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد (PK-300) اور لاہور (PK-302) کی پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں، جبکہ کراچی سے تربت (PK-501) میں 10 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ لاہور سے جدہ (PK-859) میں 5 گھنٹے کی تاخیر اور پشاور سے دبئی (PK-283) کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے نے مسافروں کو شیڈول میں ممکنہ تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں