بونیر(ایچ آراین ڈبلیو) بامپوخہ سے تعلق رکھنے والا ابرار خان نامی یہ نوجوان متحدہ عرب امارات میں بطور نرس ملازمت کر رہا تھا. اس کی 6 اپریل 2025 کو شادی طے تھی جس کے لیے وہ چھٹی پر پاکستان واپس آیا. گھر کو شادی کے لیے ابھی سے سجا دیا گیا تھا. والدین، بہن بھائی اور رشتہ جوش و خروش سے شادی کی تیاریوں میں مگن تھے. زیادہ تر شادی کارڈ بھی تقسیم ہو چکے تھے. لیکن اس کی ہونے والی بیوی کسی اور کو پسند کرتی تھی. لہٰذا اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر 27 مارچ 2025 کو ابرار کو پشاور میں قتل کروا کے ڈکیتی کا روپ دے دیا. پولیس نے لڑکی اور اس کے آشنا دونوں کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول بھی برآمد کر لیا.


