جنوبی لبنان(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیلی فضائی حملوں میں دو لبنانی شہری ہلاک ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق ضلع نبطیہ کے قصبے حومین الفوقا میں ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل الصوانہ-خربہ سلم روڈ پر ہونے والے ایک اور فضائی حملے میں بھی ایک شہری جاں بحق ہوا۔ لبنانی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے تین میزائلوں سے ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں پوزیشن مضبوط کرنے کی کوششوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔


