اسپین(ایچ آراین ڈبلیو)ٹینیرائف (اسپین) میں سمندری لہروں کے اچانک طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ سمندر میں اچانک اٹھنے والی طاقتور لہروں نے کئی سیاحوں کو پانی میں بہا لیا۔
ہلاکتوں میں ایک 43 سالہ شخص اور 79 سالہ ڈچ خاتون شامل ہیں۔ امدادی عملے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متعدد افراد کو بچایا۔ حکام نے عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور سمندری طوفان کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔


