لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر فل کورٹ میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر سمیت متعدد نامور قانونی شخصیات کے دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنا ان پٹ دینے کا اختیار حاصل ہے اور یہ عدالت اپنے قیام کے بعد سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔


