نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)میئر الیکشن میں 34 سالہ مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے 26 ارب پتیوں کی 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مخالف مہم کے باوجود تاریخی فتح حاصل کی۔ انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کومو سمیت مضبوط حریفوں کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
الیکشن میں 50 سال میں سب سے زیادہ ووٹرز نے شرکت کی۔ ممدانی نے اپنی مہم میں امیروں پر ٹیکس بڑھا کر سستی رہائش اور یونیورسل چائلڈ کیئر جیسے منصوبوں کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ان ارب پتیوں کے لیے خطرہ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ان کا پیسہ جمہوریت خرید سکتا ہے۔”


