121

ٹرمپ کا اعلان، امریکی شہریوں کو 2,000 ڈالر ڈیویڈنڈ ادا کیا جائے گا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے زیادہ تر شہریوں کو کم از کم 2,000 ڈالر بطور ڈیویڈنڈ ادا کیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ڈیویڈنڈ زیادہ آمدنی والے شہریوں کو نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ٹیرف سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے جس سے 37 کھرب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں