کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 3 ہزار 278 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 727 کیسز مثبت آئےہیں۔ کراچی ڈویژن میں 1 ہزار 919 کیے گئے جن میں 269 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 359 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 458 کیسز مثبت آئے۔ سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے واضح کیا کہ ڈینگی کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 103 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 72 نئے مریض داخل ہوئے۔صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 58 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 92 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔رواں ماہ ڈینگی سے صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 708 ریکارڈ ہوئی۔رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 284 ہے۔اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 271 جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 171 ہے۔کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 256 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 165 اور اندرون سندھ میں 566 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 987 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 164 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 213 اور اندرون سندھ میں 66 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 443 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں اس وقت 34 لیباریٹریز سے ڈیٹا وصول کیا جارہا ہے۔کراچی میں کل 16 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں 6 سرکاری اور 10 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز سرگرم ہیں جن میں 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔
94


