یہ ہے یوگینڈا کا بدنام زمانہ آمر ایدی امین۔
اس نے آئین میں ترمیم کر کے خود کو فیلڈ مارشل بنا لیا، حالانکہ اس کی کوئی جنگی خدمات نہیں تھیں۔
پھر خود کو ایڈمرل کا لقب دیا، حالانکہ یوگینڈا ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے — نہ سمندر ہے، نہ بندرگاہ۔
اس نے خود کو تاحیات صدر مقرر کیا، سینکڑوں میڈلز اور ڈاکٹری کے خطابات اپنے نام کیے، حالانکہ وہ دو جملے بھی ڈھنگ سے نہیں بول پاتا تھا۔
مزید یہ کہ خود کو “زمین کے جانوروں اور سمندر کی مچھلیوں کا مالک” کہا، جب کہ ملک میں بھوک، قحط اور غربت عام تھی۔
خود کو “برطانوی سلطنت کا فاتح” قرار دیا، حالانکہ فوج میں نوکری بھی انگریزوں نے ہی دی تھی۔
اور حد تو یہ کہ اس نے خود کو “اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ” بھی کہہ ڈالا، جب کہ وہ کبھی وہاں گیا ہی نہیں۔
یہ شخص، جو تین لاکھ انسانوں کا قاتل تھا، اپنے خود ساختہ القابات کا ڈھیر تھا، مگر عوام کے دلوں میں اس کی عزت صفر تھی۔


