90

سعودی عرب کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحت پرچھبیسویں جنرل اسمبلی کا انعقاد

ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) — سعودی عرب کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحت پر 26ویں جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے 160 ممالک کے سیاحت کے وزراء شریک ہوئے۔

پاکستان کی نمائندگی سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت **سید ذوالفقار علی شاہ** اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے **آفتاب رانا** نے کی۔

اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان حکومت سعودی حکومت کے اس شاندار اقدام کو سراہتی ہے، جبکہ سعودی وزیر سیاحت **احمد بن عقیل الخطیب** کی میزبانی اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ابھرتا ہوا سیاحتی مقام بن رہا ہے، مذہبی و تاریخی سیاحت عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے، اور سیاحت سے کئی ممالک نے اپنی معیشت بہتر کی ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، خصوصاً سندھ میں **ایکو ٹورازم، ڈیزرٹ سفاری** اور **تاریخی سیاحت** کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں