بھارت سے آیا بندر چار روز سے علاقے میں ہلچل مچائے ہوئے

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے مقامی شہریوں کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔ بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کر رہا ہے۔

وائلڈ لائف اور رینجرز کی ٹیمیں چار روز سے بندر کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اب تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بندر کے قریب نہ جائیں اور فوری اطلاع دیں۔

یہ بھارتی “مہمان” مقامی لوگوں کے لیے تجسس اور تفریح کا سامان بنا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں