آذربائیجان کے صدر کا پاکستان اور ترکیہ کے اتحاد کو خراج تحسین

آذربائیجان(ایچ آراین ڈبلیو)صدر الہام علیوف نے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کی حمایت کو کبھی نہ بھولنے والا احسان قرار دیا۔ باکو میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شرکت کی۔

صدر علیوف نے کہا کہ “ترکیہ اور پاکستان نے مشکل وقت میں جو ساتھ دیا، وہ ہمارا اثاثہ ہے۔” تقریب میں پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک کے قومی ترانے بھی گائے گئے۔

ترک صدر طیب اردوان نے زور دے کر کہا کہ “ہم تین ملک ایک خاندان کی مانند ہیں” اور اس اتحاد کو مزید مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں