پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات ڈیڈلاک، پاکستان کا ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

ترکیہ(ایچ آراین ڈبلیو)قطر کی ثالثی میں ہونے والے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات ایک بار پھر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر معطل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذاکرات میں واضح مؤقف اپناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ:

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں کی حوالگی

افغان سرزمین سے دہشتگرد گروہوں کا مکمل خاتمہ

اس حوالے سے تحریری یقین دہانی

پاکستان نے زور دیا کہ تعاون “دوطرفہ، قابلِ پیمائش اور قابلِ نفاذ” ہونا چاہیے۔ افغان وفد کے ٹھوس اقدامات سے انکار کے بعد مذاکرات ناکام ہو گئے۔ پاکستان نے مشترکہ مانیٹرنگ میکانزم کی تجویز بھی پیش کی تھی جسے افغان طرف نے قبول نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں