اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے “فرنٹ لائن ملک” قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صرف ایک سال میں 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکلز ضبط کیے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں مصنوعی منشیات کی لیبارٹریوں کے ابھرتے ہوئے خطرے کی طرف بھی توجہ دلائی۔
ٹرولز ویسٹر نے زور دے کر کہا کہ “پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا” اور عالمی برادری کے ساتھ اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔


