97

ٹرمپ انتظامیہ کو4 ارب ڈالرکی غذائی امداد روکنےکی عارضی اجازت مل گئی،امریکی سپریم کورٹ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو 4 ارب ڈالر کی غذائی امداد روکنے کی عارضی اجازت دے دی۔

امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو فی الحال تقریباً 4 ارب ڈالر کی غذائی امداد روکنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ رقم اس ماہ کم آمدنی والے 4 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہریوں کے لیے خوراک کی امدادی اسکیم کو مکمل طور پر فنڈ کرنے کے لیے درکار تھی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری ہے اور اس کو 40 دن ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے اس عارضی حکمِ امتناع کے فیصلے کے تحت، نچلی عدالت کو کچھ وقت دیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی اس درخواست پر مزید غور کر سکے جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے فوڈ اسٹیمپس پروگرام (SNAP) کو صرف جزوی طور پر فنڈ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پہلے عدالت نے حکم دیا تھا کہ حکومت جمعہ تک پروگرام کو مکمل فنڈ فراہم کرے، مگر سپریم کورٹ کے اس نئے فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کو عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں