رنچھوڑ لائن پر پولیس اہلکار کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عید گاہ جوبلی رنچھوڑ لین جوبلی چوک کے قریب فائرنگ ، پولیس اہلکار ایوب شہید ہو گیا، ابتدائی اطلاع ہے کے شہید اہلکار کو جیسے ہی سودا لے کر نکلا 2 ملزمان نے گولیاں ماریں

ایک ملزم برقع میں بتایا جاتا ہے ، اب چیک کیا جارہا ہے کے برقع زیب تن کئے عورت ہے یا مرد ، سی سی ٹی وی سے مدد لی جارہی ہے ۔واقعہ ذاتی رنجش یا کوئی اور معاملہ اس پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے رنچھو لائن، جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار ایوب کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں