**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — سندھ ہائیکورٹ میں **ییلو لائن منصوبے** کی تعمیر کے دوران **کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کی منتقلی** سے متعلق تنازع نمٹ گیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ **کانٹریکٹر اور کے الیکٹرک کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں**، جس پر **درخواست گزار کانٹریکٹر کے وکیل نے درخواست واپس لے لی**۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس **نمٹا دیا**۔
یہ تنازع **نیو جام صادق فلائی اوور کی تعمیر** کے دوران سامنے آیا تھا، جب منصوبے کے کام کے دوران **کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کی منتقلی کا معاملہ** تنازع کا سبب بنا۔
درخواست گزار کے مطابق **کے الیکٹرک نے انفرااسٹرکچر کی منتقلی کے لیے 51 کروڑ روپے** طلب کیے تھے، جب کہ کے الیکٹرک کا مؤقف تھا کہ **کانٹریکٹر نے تعمیرات کے دوران ان کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا**۔
عدالت نے فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے پر کیس کو **نمٹا ہوا قرار دے دیا**۔


