90

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑ کاٹنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑ کاٹنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو افغانستان کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کا مقصد جھوٹا تاثر دینا ہے کہ دہشتگرد سرحد پار کر رہے ہیں۔
تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ تو ویڈیو میں باڑ پاکستانی حدود کی ہے، اور نہ ہی دہشتگردوں کے پاس باڑ کاٹنے کے کوئی اوزار موجود ہیں۔
یہ محض پروپیگنڈا ویڈیو ہے جس کے ذریعے عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدی باڑ کے مکمل تحفظ اور نگرانی پر مامور ہیں، اور کسی بھی غیر قانونی نقل و حرکت کو فوری طور پر ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں