وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو) ریسکیو 1122 ملازمین نے قانون کو گھر کی لونڈی بنالیا ذیشان دوست کی مدد سےخاتون کو زیادتی کانشانہ بناتارہاسزا سے بچنے کیلئے شرعی نکاح کے بعد بچہ پیداکیا اوراب متاثرہ خاتون کو بیوی ماننے کو تیارنہیں جس پر متاثرہ خاتون نے اپنا کیس دائر کیا توذیشان اور اسکادوست شاکر بپھرگیا غنڈوں کی مدد سے عابدہ بی بی کا جینا حرام کر دیا سابقہ شوہر سے نابالغ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں 133/25مقدمہ درج کرلیاگیااس کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی عابدہ بی بی نے بتایاکہ ملزمان بااثر ہیں اور سزا سے بچنے کیلئے مقدمہ درج کروانے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر مجھے کوئی نقصان ہوا یا میری جان چلی گئی تو اس کی ذمہ دار سٹی پولیس اور ملزمان ذیشاں اور شاکر1122ملازمین ہونگے بار بار تھانے کے چکر لگا رہی ہوں میری کوئی نہیں سن رہامیں کہاں جاؤں متاثرہ خاتون نے ڈی پی او وہاڑی منصور امان آرپی او ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقع کا نوٹس لیکر تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو سخت سزادینے کا مطالبہ کیاہے
112


