چار سدہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کے جاری احکامات پر پولیس کا منشیات اور اسلحہ نمائش کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل داود خان نے کاروائی کے دوران منشیات اور اسلحہ نمائش کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 5 پستول اور 533 گرام آئس برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
ایس ایچ او خواجہ وس فضل دیان خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ نمائش میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ،


