اپنی ہی بیٹی کے قتل میں ملوث ایک خاتون گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قتل کے مقدمے میں ملوث خاتون گرفتار ، تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اپنی ہی بیٹی کے قتل میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 5 اپریل 2025 کو 15 سالہ ارم دختر ارشد علی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی شواہد اور تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی والدہ، نجمعہ زوجہ ارشد علی نے پہلے بیٹی کو کٹمل مار دوا پلائی، پھر رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر جان سے مار دیا۔ واردات کے بعد ملزمہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کیا۔ حاصل شدہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقتولہ کی والدہ کا قتل میں براہِ راست ملوث ہونا ثابت ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمہ کا نام: نجمعہ زوجہ ارشد علی
مقتولہ کا نام: ارم دختر ارشد علی

مقدمے کی تفصیلات:

مقدمہ نمبر: 46/2025

دفعات: 302/109/34 تعزیراتِ پاکستان

تھانہ: سول لائن

، تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اس واردات میں نجمہ زوجہ ارشد علی کے ساتھ اس کا آشنا عبدللہ نور ولد فضل نور (ساکن کوہاٹ) بھی ملوث ہے۔

سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر کے عبدللہ نور ولد فضل نور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں