83

انڈونیشیا: نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 54 افراد زخمی

جکارتہ (ایچ آراین ڈبلیو) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کم از کم 54 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پولیس چیف ایسپ ایڈی سہیری نے ایک ٹیلی وژن بریفنگ میں بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور ماہرین جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ دھماکہ شمالی جکارتہ کے کیلاپا گاڈنگ علاقے میں ایک نیوی کمپاؤنڈ کے اندر واقع مسجد میں پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں