والٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ریلوے پولیس ٹریننگ اسکول میں 468 اہلکاروں (بشمول 97 خواتین) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی تھے۔
اہلکاروں کو 6 ماہ کی جدید تربیت دی گئی، جس میں جوڈو کراٹے، اسلحہ ہینڈلنگ اور فوجداری قوانین شامل تھے۔ وزیر ریلوے نے مستقل بھرتیوں اور ملازمین کے اسکیل اپ گریڈ کی منظوری دی۔
تقریب میں تربیت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا۔


