استنبول(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں۔
پاکستانی وفد میں سینئر عسکری حکام اور بیوروکریسی کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل پر مرکوز ہیں۔


