اپنی محبت پانے کے لئے بے شرم بیٹی نے باپ پر بہن سے زیادتی کا الزام لگا دیا

کبیروالا (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ دنوں کبیر والا کے ایک محلے میں پیش آیا ایک ایسا واقعہ، جس نے نہ صرف مقامی افراد کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ ایک سوال بھی اٹھا دیا کیا کہ ایک بیٹی محبت میں اندھی ہو کر اپنے ہی باپ پر ایسا گھناؤنا الزام لگا سکتی ہے؟

مکیہ جو محلے داروں کے مطابق وقاص نامی نوجوان کی محبت میں حد سے زیادہ گرفتار تھی ، اس قدر کہ وقاص جو کہتا وہی سچ مانتی۔ مکیہ کی تین بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ واقعہ اس وقت سنگین رخ اختیار کرتا ہے جب مکیہ کی چھوٹی بہن کا رشتہ طے ہونے لگتا ہے ۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مکیہ ، حسد اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر وقاص کے کہنے پر اپنی بہن کا رشتہ رکوانے کے لیے ایسی چال چلتی ہے جس سے پُورا خاندان ہل کے رہ جاتا ہے۔ الزام ہے کہ مکیہ نے وقاص کے ذریعے ہونے والے سسرال والوں تک یہ پیغام پہنچوایا کہ اس کے باپ عمران مدنی نے اس بہن کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ یہ الزام نہ صرف چونکا دینے والا تھا ، بلکہ خاندان کے لیے عزت و وقار کا مسئلہ بھی بن گیا۔ معاملے کی تفتیش شروع ہوئی تو محلے داروں اور مکیہ کے بھائی کی طرف سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ یہ سب وقاص اور مکیہ کا پلان تھا۔

اب بیٹی نے اعتراف کرلیا ہے کہ اپنے والد پر جھوٹا الزام لگایا تھا۔۔۔ یہ کیا دیکھ رہا ہوں۔ لوگ کیسے کرلیتے ہیں؟؟

اپنا تبصرہ بھیجیں