93

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

قطر(ایچ آراین ڈبلیو)دارالحکومت دوحا میں جاری عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو 4-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے فریم اسکور 73-25، 27-94، 77-36، 58-76، 122-6 اور 60-49 رہے۔ دوسری جانب پاکستان کے محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی سے ہار گئے، لیکن وہ اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں