فرانس(ایچ آراین ڈبلیو)جزیرے ایلے دی اولیرون پر ایک ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
35 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جس نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا کہ ڈرائیور نے گاڑی میں موجود گیس سلنڈرز کو آگ لگانے کی ناکام کوشش بھی کی۔
فرانسیسی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔


