97

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں پولٹری فارم تباہ کر کے ہزاروں مرغیوں کو ہلاک کیا

مقبوضہ(ایچ آراین ڈبلیو) مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک پولٹری فارم پر حملہ کر کے 7,000 سے زائد مرغیوں کو بجلی کے کرنٹ سے ہلاک کر دیا۔

جنین کے قریب اُم الریحان گاؤں میں ہزار مربع میٹر کی فارم عمارت کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ بیت الحم کے علاقے وادی فقین میں بھی زرعی زمینیں تباہ کی گئی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے زرعی مقامات پر حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں زرعی وسائل کے منظم طریقے سے تباہ کیے جانے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں