نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)پہلے مسلم میئر منتخب ظہران ممدانی نے اپنی پہلی تقریر میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست للکارتے ہوئے اعلان کیا کہ “نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا”۔
انہوں نے کہا کہ وہ ارب پتیوں کے ٹیکس استحصال کے کلچر کا خاتمہ کریں گے اور اس شہر کو ایک ایسی جگہ بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس با آسانی رہ سکے۔ ممدانی نے زور دے کر کہا کہ نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
یہ تاریخی فتح انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کو شکست دے کر حاصل کی ہے۔


