نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں تاریخی انتخابات کے نتیجے میں 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلم میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود، ممدانی نے 486,741 ووٹ حاصل کرکے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔ یہ انتخاب 2001ء کے بعد سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ والا انتخاب تھا جہاں 17 لاکھ سے زائد شہریوں نے ووٹ ڈالا۔
اس کے ساتھ ہی امریکا بھر میں جاری مقامی اور ریاستی انتخابات میں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔


