نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام براہ راست پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا”۔
انہوں نے شہر کے مزدوروں، ٹیکسی ڈرائیوروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت سے “خوف کی شکست اور امید کی جیت” ہوئی ہے۔ ممدانی نے زور دے کر کہا کہ نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور وہ ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو ہر شہری کے لیے فائدہ مند ہو۔ انہوں نے یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے کی تصدیق بھی کی۔


