118

یک شد نہ دو شد! کراچی: ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 50 ہزار روپے تک جرمانے کا حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ ان جرمانوں کی حد 50 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔
نئے قانون کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو بغیر لائسنس پکڑے جانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) ڈرائیور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (ایچ ٹی وی) ڈرائیور کے لیے جرمانہ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے -!!!’

اپنا تبصرہ بھیجیں