لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان منگل کو شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے دوران دونوں اطراف سے الزامات کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے ‘چور چور’ کے نعرے لگائے، جبکہ حکومتی ارکان رانا ارشد، طارق گل اور ملک وحید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کی۔ احسن رضا نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ ان کا ایجنڈا صرف “ایک نشئی کو جیل سے رہائی دلانا” ہے۔ اسمبلی کا کام کاج متاثر ہوا اور دونوں جماعتوں کے درمیان تناوٗ برقرار رہا۔
152


